ایمزٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ پرویز رشید شیطانی قوتوں کے سردار ہیں۔
ان کے نو سو چوہے پورے ہو چکے۔ وہ آئندہ سال عمران خان کے ساتھ حج پر جائیں۔ انہوں نے کہا ان کا مقصد وزیراعظم کے گھر پر حملہ کرنا نہیں۔ احتجاج پرامن ہو گا‘ حکومت یا پولیس نے مداخلت کی تو مزاحمت ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں جلسہ گاہ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ وہ رائیونڈ مارچ کے حوالے سے انتظامات دیکھنے آئے ہیں۔
ہمارا وزیراعظم نوازشریف کے گھر کی طرف مارچ کا کوئی ارادہ نہیں۔ پورا رائیونڈ وزیراعظم نواز شریف کی ملکیت نہیں ہے۔ حملے کرنا ہمارا نہیں مسلم لیگ نون کا وطیرہ ہے۔