پیر, 25 نومبر 2024


پنجاب، مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹروے دو مقامات پر بند

ایمزٹی وی (موسمیات) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے، حد نگاہ صفر ہونے پر شيخو پورہ سے لاہور تک موٹروے دو مقامات پر بند کردی گئی۔ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بھی موٹروے بند کردی گئی۔ پشاور، اسلام آباد موٹروے ایم 1اور 2 پر حد نگاہ 5 میٹر رہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی دھند پڑنی شروع ہو گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث لاہور سے کالا شاہکاکو تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے ذرائع کے مطابق موٹروے پر لاہور سے کالا شاہکاکو حد نگاہ صفرہونے پر ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا۔ موٹروے ذرائع کے مطابق بابو صابو انٹر چینج اور ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج سے موٹروے پر جانے والی ٹریفک کو روک دیا گیا ہے جبکہ لاہور سے بھیرہ اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹروے مختلف مقامات پر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جسکے باعث موٹروے پرسفر کرنے والی گاڑیوں کواحتیاط اور اسپیڈ آہستہ رکھنے اورفوگ لائیٹس کے استعمال کی ہدایت دی جا رہی ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment