پیر, 25 نومبر 2024


اگرسری نگر میں سکون نہیں تو نئی دلی میں بھی چین نہیں ہو سکتا،پرویز رشید

ایمز ٹی وی(لاہور) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم ہمیں تنہا کرنے کی باتیں کر رہے ہیں جب کہ خود تماشہ بنے اکیلے کھڑے ہیں۔

پرویز رشید میڈیا سے لاہور میں غیر رسمی بات چیت کررہے تھے اُن کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و جبرکررہا ہے اوراگرسری نگر میں سکون نہیں ہے تو نئی دلی میں بھی چین نہیں ہو سکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم ہمیں تنہا کرنے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن خود کی کیا پوزیشن ہے اس پر نظر نہیں ڈالتے وہ پوری دنیا کے سامنے تماشہ بنے اکیلے کھڑے ہیں کیوں کہ ظلم کرنے والا دنیا میں تنہا ہی رہ جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرپرویزرشید کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ظلم و ستم کررہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے ہوئے اقوام متحدہ کی قرارداد کے عین مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کریں۔

عمراں خان کی جانب سے رائے ونڈ مارچ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پرویزرشید نے ہم قافیہ شعری انداز میں جواب دیا کہ عمران خان رائے ونڈ میں 30 ستمبر کو سجائیں گے میلا اوراکتوبر میں پائیں گے خالی ٹھیلا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اپنی سیاست اور سیاسی جماعت کا بیڑہ غرق کرنے کا جو ہنرعمران خان کے پاس ہے وہ کسی کے پاس نہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment