پیر, 25 نومبر 2024


پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،محمود قریشی


ایمز ٹی وی(واہگہ بارڈر) شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ رائے ونڈ میں ایک نہیں 2 وزرائے اعظم کو جواب دیا جائیگا، مودی جی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے مت دیکھنا، جنگجو نہیں امن پسند ہیں تاہم جارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے واہگہ بارڈر پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا کہ جنگجو نہں امن پسند ہیں، اگر تم سوچتے ہو کہ جارحیت کرو گے اور سرجیکل اسٹرائیک کرو گے، لالہ جی مہاراج ہم خاموش تماشائی نہیں بنے رہیں گے، مودی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہ کریں، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پانی بند کرنے کی بھارتی سوچ صرف حماقت ہے، اب ہمیں بھارتی وزیراعظم کو بھی متحد ہوکرپیغام دینا ہوگا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment