پیر, 25 نومبر 2024


ہم بھارت کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں،شاہ محمود قریشی

ایمز ٹی وی(لاہور ) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم آج کے تاریخی مارچ کو کامیاب بنائےگی۔ جلسے میں نوازشریف اور نریندر مودی دونوں کوجواب دیا جائے گا۔ نائنٹی ٹونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جاتی امرانہیں جائیں گے۔ رائے ونڈ جلسہ انتہا نہیں ابتدا ہے۔ جلسے میں وزیراعظم اور نریندر مودی دونوں کو جواب دیا جائے گا۔ بھارت کوپیغام دینا ہے کہ امن کے پیغام کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان کو کرپشن نے برباد کر دیا‘ عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ غربت برداشت کرتے رہیں گے یا اس کےخلاف کھڑے ہونا ہے۔ رائے ونڈ جلسے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ انتہا نہیں ا بتدا ہے۔ کبھی نہیں کہا کہ ہم جاتی امرا جائیں گے یا حملہ آور ہوں گے۔ حکومت اور حکومتی اہلکاروں کو سنجیدگی دکھانا ہو گی۔

بھارتی جارحیت کے بارے میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج بھارت پاکستان کو پھر سے میلی آنکھ سے دیکھ رہا ہے۔ ہم نے بھارت کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں لیکن امن کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمارے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے۔ پیپلزپارٹی اگر جلسے میں آئے تو خوشی ہو گی۔ نہیں توان کی دعائیں ہی کافی ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment