ایمز ٹی وی(راولپنڈی) افضل ٹاؤن میں غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور اس کے مبینہ دوست کو قتل کردیا۔
راولپنڈی کے علاقے افضل ٹاون میں لڑکا اپنی دوست سے ملنے کے لئے اس کے گھر آیا تو باپ کو پتہ چل گیا جس پر لڑکے نے فرار ہونے کی کوشش کی تو لڑکی کے باپ نے اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور پھر اپنی بیٹی کو بھی فائرنگ کر کے مار ڈالا۔ تھانہ ایئرپورٹ کی پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے تاہم تفتیشی افسر کے نہ پہنچنے کے باعث 2 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے
کے باوجود لاشیں اسپتال تاحال منتقل نہ کی جا سکیں۔
غیرت کے نام پر 3 بچوں کی ماں آشنا سمیت قتل
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر کے آنے تک لاشیں اسپتال منتقل نہیں کر سکتے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت کائنات اور لڑکے کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم دونوں کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا