منگل, 05 نومبر 2024


لاہور، کنٹینرزمالکان کومعاوضہ کی عدم ادائیگی ہائیکورٹ میں چیلنج  

ایمزٹی وی (سیاسی) لاہور ہائیکورٹ نے کنٹینرزمالکان کو معاوضہ نہ دیئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی پولیس پنجاب سے 15 روز میں جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو کنٹینرزمالکان نے معاوضہ کی عدم ادائیگی پر کیس دائرکر رکھا ہے، درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے کئی روز تک احتجاجی مظاہرے روکنے کے لئےایک درجن سے زائد کنٹینرز روکے رکھے، لیکن اب پولیس معاوضہ ادا نہیں کر رہی۔عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 روز میں جواب طلب کرلیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment