ایمزٹی وی (سیاسی) نارو وال میں مبینہ طور پر ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ ایک شہری نے فائرنگ کر کے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا، پولیس نے فائرنگ کر کے مبینہ ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے والے شہری کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ واقعہ نارروال تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق 4 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ دوران واردات ایک شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کے پاس لائسنس یافتہ پستول تھی۔ شہری کی مدعت میں تھانہ صدر میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ شہری نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے حفظ ماتقدم کے تحت فائرنگ کر کے ہلاک کردیا، پولیس نے لاشیں قانونی کارروائی کیلیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی ہیں ۔