پیر, 25 نومبر 2024


بائیومیٹرک شناخت کا ہونا ضروری ہے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف


ایمز ٹی وی(لاہور)لاہور پولیس نے رائیونڈ اجتماع میں مشکوک افراد کی شمولیت روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

لاہو رکے نواح رائیونڈ میں لگنے والے سالانہ تبلیغی اجتماع میں مشکوک افراد کا پتہ لگانے کیلئے پولیس نے بائیو میٹرنگ مشینوں سے چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔اجتماع میں شریک ہونے والے افراد کو بائیومیٹرنگ مشینوں کی مدد سے چیکنگ کے بعد اجتماع میں داخل ہونے دیا جا ئے گا ۔


لاہو پولیس کے اعلٰی حکام کا کہنا ہے کہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور شرکاءکی بائیومیٹرنگ چیکنگ اور مکمل شناخت کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔


ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک شناخت نہ ہونے پر شرکاءکو حراست میں لے لیا جائے گا جبکہ تصدیق نہ ہونے والے افراد سے مکمل تفتیش بھی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ رائیونڈ اجتماع کی سیکیورٹی میں جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ کیا جا رہا ہے جبکہ رائیونڈ اجتماع کی مانیٹرنگ اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے، رائیونڈ اجتماع کا پہلا مرحلہ جمعرات کے روز بعد نماز عصر شروع ہوا ہے اور دعا اتوار کے روز ہو گی جبکہ دوسرا مرحلے اگلے ہفتے شروع ہو گا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment