ایمز ٹی وی (لاہور ) پیر کی شب لاہور کی تجارتی عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ،جس نے 13 جانوں کو نگل لیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں امدادی ٹیموں نے ڈھائی گھنٹے کی کاروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔آگ عمارت کی نچلی سطح پر داخلی راستوں میں موجود دکانوں پر لگی جس نے چند لمحوں میں ہی پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا اطلاعات کے مطابق اُس وقت عمارت میں 25 سے 30 افراد موجود تھے جن میں ایک خاتون سمیت 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گی جبکہ زخمی افراد کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا زیادہ تر افراد کی ہلاکت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ۔دوسری جانب وزیر عالٰی پنجاب شہباز شریف نے واقع کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ حکومتِ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اعلیٰ حکام اور نمائندہ تاجروں پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔حکومتِ پنجاب کی جانب سے لواحقین کے لی پانچ پانچ لاکھ روپےامداد کا اعلان بھی کیا گیا ہے