ایمز ٹی وی (جھنگ) جھنگ کے نواح میں بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے ۔
جھنگ کے نواحی علاقے علی آباد میں تیز رفتار بس نے دو افراد کو کچل دیا ، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 2نوجوان لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد شہریوں نے مشتعل ہو کر بس کو آگ لگا دی ۔بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد مسافروں نے بھاگ کر جان بچائی تاہم اس دوران بس پوری طرح جل گئی ۔ حادثے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ پولیس اہلکاروں نے مشتعل افراد کو بھی منتشر کر دیا ۔