ایمز ٹی وی(لاہور) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ نے کہا ہے کہ فیصلہ ہو چکا کہ زرداری صاحب وطن واپس آر ہے ہیں اور بلاول بھٹو یہ اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں ۔
بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کے آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، زرداری صاحب کب اور کہاں آئیں گے یہ فیصلہ پارٹی کرے گی۔
پچھلے آرمی چیف نے قوم اورادارے کیلئے اچھا نام کمایا اور توقع ہے نئے آرمی چیف پروفیشنل سولجرکی طرح نام اور کامیابی دلائیں گے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج صبح سے یوم تاسیس کی تقریبات شروع ہوجائیں گی جو7 دن پرمحیط ہیں۔ پہلے دن جنرل ہاﺅس ہوگا ، مشاورت اور شام میں بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے اور پھر میوزیکل ایوننگ ہوگی۔” یوم تاسیس تقریبات 6دسمبر کو ختم ہوجائینگی لیکن تنظیمی عمل جاری رہے گا