اتوار, 24 نومبر 2024


پنجاب میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران دھند چھائے رہنے کا امکان ہے


ایمز ٹی وی(لاہور)لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے جس سے سردی کی شد ت میں اضافہ ہو گیا ۔

لاہور ، قصور ، پتوکی ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں شدید دھند کا راج ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔دھند کے باعث موٹر وے پر ٹریفک کو قافلوں کی صورت میں روانہ کیا جا رہا ہے جبکہ بعض مقامات پر دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو چکا ہے ۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گا ۔

دوسری جانب ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غٖیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں کی فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment