اتوار, 24 نومبر 2024


50ہزار روپے تاوان دے کر واپس

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) ترکی میں اغوا ہونے والا وزیرآباد کا نوجوان 50ہزار روپے تاوان دے کر واپس اپنے گھر پہنچ گیا۔


وزیر آباد کے نواحی موضع ویرو کی کے امام مسجد مولوی جاوید اقبال کا بیٹا جمشید چار ماہ قبل تلاش روزگار کیلئے تفتان بارڈر کے راستے ترکی پہنچا جہاں اس کا رابطہ گجرات کے رہائشی ریاض نامی شخص سے ہوا۔


ریاض اور اس کے ساتھیوں نے جمشید کو نوکری کے بہانے بلا کر اغوا کرلیا۔ انہوں نے جمشید کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اغوا کاروں نے جمشید کے والد سے بات کی اور 5لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ کافی منت سماجت کے بعد معاملہ 50 ہزار روپے میں طے پاگیا۔ تاوان کیر قم ملنے پر اغواکاروں نے جمشید کو چھوڑدیا جہاں سے وہ گزشتہ روز اپنے گاﺅں ویرو کی پہنچ گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment