ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور کے علاقے ایجرٹن روڈ میں واقع قلعہ گوجر سنگھ پولیس لائنز کے ساتھ واقع ہوٹل کے باہر کھڑی گاڑیوں کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوئے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی جب کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو میو اور گنگا رام اسپتال پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں سے بھی کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، واقعے کے بعد شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ پولیس لائنز تھا ، تاہم ناکامی پر اس نے خود کو مارکیٹ میں پول کے قریب خود کو اڑالیا، دھماکے کی جگہ کا دورہ کرنے کے بعد آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نےکہا کہ خود کش دھماکا 12 بجکر 36 منٹ پر پولیس لائن کے باہر ہوا،حملے میں 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی ہوئے ،خود کش حملے میں 5 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے واقعے کی مذمت اور نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔