ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پنجاب کے عوام کے لئے ایک اچھی خبر ہے، آج سے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔ لیکن اب پنجاب میں سی این جی نہیں بلکہ ایل این جی ملا کرے گی۔حکومت نے 6 ماہ بعد پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، طویل عرصے سے بند سی این جی اسٹیشنز کھلنے پر عوام کو ایک ہفتہ تک لگا تار گیس دستیاب ہو گی۔
ذرائع کے مطابق صرف انہی اسٹیشنز کو درآمدی ایل این جی فراہم کی جائے گی جو نادہندہ نہ ہوں اور 12 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرائی ہو۔ تمام اسٹیشنز 57 روپے فی لیٹر کے حساب سے ایل این جی فروخت کریں گے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی کل تعداد 2 ہزار سے زائد ہے۔ ابتدائی طورپر ساڑھے سات سو اسٹیشنز کھولے جا رہے ہیں۔