منگل, 23 اپریل 2024


ملتان: بستی علی والاکےقریب اسکول کی چھت گر گئی،متعدد زخمی

ایمز ٹی وی (ملتان) ملتان میں بستی علی والاکے قریب نجی اسکول کی چھت گر گئی، چھت گرنے کے باعث متعدد بچے اور اساتذہ ملبے تلے دبنے سے زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق39  زخمیوں کو فوری قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسکول کی چھت خستہ حالی کے باعث گری ہے۔ پولیس نے اسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا جبکہ وزیر اعلٰی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment