اتوار, 24 نومبر 2024


کم سےکم نقصانات سےبچنےکےلئے جدید انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے

ایمزٹی وی( لاہور)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا قدرتی آفات کے دن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے نقصانات سے نمٹنے کے لیئے جدید انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اور یونیورسٹیوں میں بھی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے بارے میں ریسرچ کو فروغ دینا چاہیئے۔قدرتی آفات کے بارے میں قومی آگاہی کے دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے کم سے کم نقصانات کے لئے جدید انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسی بھی نا گہانی اور قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے عوام میں آگاہی بھی بہت ضروری ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment