ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)سانحہ اے پی ایس سے زندہ بچ جانے والے 7 سالہ بچے کے والد نے جان بچانے کے لئے ایک منفرد ایپس تیار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 7 سالہ بچے کے والد فہد محمود خان نے 14 دسمبر2014کے بعد ایسے ایپلیکشن پر کام شروع کردیا جو لوگوں کی جان بچانے میں معاون ثابت ہو۔ تفصیلات کے مطابق 5.5MBکی یہ ایپلیکشن ایپ اسٹورز سے مفت ڈاﺅن لوڈ کی جاسکتی ہے۔یہ ایپ اینڈ رائیڈ اور آئی او ایس فونز کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔اس کے لئے صارفین کو کچھ اضافی معلومات مثلاً بلڈ گروپ وغیرہ دینی پڑتی ہیں جبکہ اس ایپ کے ذریعے اسپتال بھی ایمرجنسی کی صورت میں خون عطیہ کرنے کے خواہش مند صارفین سے رابطہ کرسکتے ہیں ایپس ڈیزان کرتے ہوئے " محافظ" میں ایسے رنگوں اور آئیکونز کا استعمال کیا گیا ہے جسے لوگ باآسانی سمجھ سکیں۔ایپ ڈیزائنر فہد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہنگامی پیغام جانے کے30سیکنڈ کے اندر پیغام موصول کرنے والے کو صارف کی لوکیشن کی بھی اطلاع موصول ہوجائے گی۔اسکی خوبیاں کے پیش ِ نظر اس کا نام " محافظ " رکھا گیا ہے ۔اس حوالے سے ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہم ہر چیز کے لئے حکومت کو ذمہ دار نہیں ٹھہراسکتے ہمیں اپنی حفاظت کے لئے خود بھی کچھ کرناچاہیئے۔