جمعرات, 02 مئی 2024


مردانہ پاسپورٹ پر خاتون کا سفر: پی آئی اے پر بھاری جرمانہ

ایمز ٹی وی (لاہور) دبئی کی امیگریشن اتھارٹی نے مردانہ پاسپورٹ پر خاتون کو دبئی جانے کی اجازت دینے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) پر 5 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کردیا۔

 

پی آئی اے حکام کے مطابق امیگریشن اور قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ پر افشاں صدیقی نامی خاتون کو اپنے بیٹے کے پاسپورٹ پر دبئی جانے کی اجازت دی۔ حکام کا کہنا تھا کہ جب خاتون دبئی پہنچی تو امیگریشن انتظامیہ نے انہیں حراست میں لے لیا، تفتیش کے دوران افشاں نے بتایا کہ وہ غلطی سے اپنے بیٹے کا پاسپورٹ لے کر پاکستانی ایئرپورٹ پہنچی لیکن امیگریشن حکام نے اس کا نوٹس نہیں لیا اور انہیں سفر کی اجازت دے دی۔

 

دبئی امیگریشن حکام نے پاکستانی خاتون کو اسی دن ڈی پورٹ کردیا اورسنگین غلطی کرنے پر پی آئی اے پر 5 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کردیا۔ پی آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ امیگریشن اور پی آئی اے آفیشلز دونوں اس غفلت کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ جرمانے کی رقم ذمہ داران سے ہی وصول کی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment