پیر, 25 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


پنجاب حکومت پبلک اکاونٹس کمیٹی کو فعال کیوں نہیں کر رہی، عدالت نے جواب مانگ لیا

ایمز ٹی وی (لاہور) ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کو فعال بنانے کے لیے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو 12 فروری تک جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت پبلک اکائونٹس کمیٹی کو فعال نہیں کر رہی اور نہ ہی ٫ضلعی حکومتوں کے فنڈز کے آڈٹ رپورٹ کو منظر عام پر لارہی ہے جس سے پبلک اکائونٹس کمیٹی غیر فعال ہو رہی ہے ۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع کروانے کی مزید مہلت کی استدعا کردی جس کے بعد عدالت نے پنجاب حکومت کو 12 فروری تک جواب جمع کروانے کاحکم دیدیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment