جمعہ, 17 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


میاں بیوی کے سامان سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

ایمز ٹی وی (لاہور) علامہ اقبال ایئرپورٹ پر تعینات حکام نے جدہ جانے والے میاں بیوی کے سامان سے کوکین برآمد کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔
لاہورکے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کے 2 مسافروں کو ان کے سامان سے تلاشی کے دوران منشیات برآمد ہونے پرحراست میں لے لیا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے مسافرمیاں بیوی ہیں اوروہ منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ہیں، دونوں کے سامان سے 600 گرام کوکین برآمد ہوئی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔ دونوں کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment