ھفتہ, 18 مئی 2024


دفاعی ہتھیاروں کی نمائش پوری آب و تاب سے جاری 

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی ایکسپو سینٹر میں  دفاعی ہتھیاروں کی نمائش پوری آب و تاب سے جاری ہےدفاعی ہتھیاروں کی نمائش میں پاکستان میں تیارکردہ الخالد اور الضرارٹینک، جے ایف سیوینٹین تھنڈر، سپرمشاق اورپاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی غیرملکی مندوبین کی توجہ کا مرکزبن گئے ہیں جب کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے وابستہ پاکستانی ماہرین نے بغیرپائلٹ طیارے کے ذریعے ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت پرکام شروع کردیا ہے۔ ایکسپو سینٹر کے بیرونی احاطے میں رکھے گئے اس ایکوئپمنٹ کے اردگرد دن بھر غیرملکی مندوبین کا ہجوم لگارہا جبکہ پاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی نے بھی سب کو اپنی طرف کافی متوجہ کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment