ایمز ٹی وی (تھرپارکر) تھرپارکر میں موت کا راج اب تک جاری ہے، آج بھی مٹھی سول اسپتال میں نومولود بچی دم توڑ گئی بھوک اورافلاس سےضلع بھر میں دو ماہ کے دوران قحط سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک سو چوراسی ہوگئی۔غربت، بھوک اور پانی کی کمی کے باعث اسپتال بیمار اور بےبس بچوں سے بھرے پڑے ہیں جو تکلیف سے کراہتے بلکتے روتے روتےان بدن اپنی زندگی کی بازی ہار تے جارہے ہیں۔ انتطامیہ کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود تھر میں خوراک، پانی کی کمی اور ادویات کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا سکی۔ اسپتالوں میں نہ علاج کی بہتر سہولیات ہیں اور نہ ہی ڈاکٹرز۔ خون کی کمی کا شکار لاغر مائیں جسمانی اور دماغی طور پر کمزور بچوں کو جنم دے رہی ہیں۔انتظامیہ کی بےحسی نے مجبور اور لاچار لوگوں کی غم کی تصویر بنا کر رکھ دیا ہے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امداد کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔