ایمزٹی وی(کراچی)اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم سے وزیر داخلہ کے دعوے کی تصدیق یا تردید کا مطالبہ کر دیا اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چودھری نثار ایک ناکام وزیر داخلہ ہیں ، پارلیمنٹ میں الزامات کا جواب دینگے ۔
مولابخش چانڈیو نے وزیر داخلہ کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کے بعد مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔
خورشید شاہ نے چودھری نثار کو ناکام وزیرداخلہ قرار دیدیا ۔ ان کا کہنا تھا وزیر داخلہ کو پریس کانفرنس کے سوا کوئی کام نہیں ۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم سے وزیر داخلہ کے دعوے کی تصدیق یا تردید کا مطالبہ کر دیا ۔
دوسری طرف لطیف کھوسہ نے بھی چودھری نثار کی طرف سے الزامات کے بعد ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کر ڈالا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ کا پیپلز پارٹی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہنا تھا پیپلز پارٹٰی نے حکومت کا ساتھ دینے کیلئے ایان علی کا کیس واپس لینے اور ڈاکٹر عاصم حسین کو ضمانت پر رہا کرنے کی شرائط رکھی تھیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کی کھال اتارنے والے ایان علی کا کیس مفت میں لڑ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری اور ایان علی کے ایئر ٹکٹس ایک ہی اکاؤنٹس سے خریدے جاتے ہیں