ایمزٹی وی(کراچی) پولیس اوررینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران نو منتخب کونسلر اور سیکٹر کمیٹی رکن انوارالحسن سمیت پانچ کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز نے جوہرموڑ کے قریب موبائل مارکیٹ کا محاصرہ کیا۔ چھاپہ مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا۔
دوسری جانب گلستان جوہر میں سیکٹرآفس پر پولیس نے چھاپہ مار کر سیکٹر کمیٹی رکن انوار الحسن اور نومنتخب کونسلر ذیشان سمیت پانچ کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
چھاپوں اور گرفتاریوں کےخلاف رابطہ کمیٹی کے اراکین اور خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد شارع فیصل تھانے کے سامنے جمع ہوگئی اور بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، احتجاج کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک جام ہوگیا