ایمزٹی وی(کراچی) یوم آزادی کے موقع پر عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔
پاکستان پوسٹ کی جانب سے معروف سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 20 روپے مالیت والے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔
پاکستان پوسٹ کے ٹکٹ پر عبدالستار ایدھی کو سوشل آئی کون، گریٹیسٹ ہیومینیٹیرین اور فیلینتھراپسٹ کے اعزازات سے نوازا گیا
واضح رہے کہ معروف سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی گزشتہ ماہ کراچی میں انتقال کر گئے تھے، حکومت کی جانب سے ان کی آخری رسومات قومی سطح پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ادا کی گئی تھیں جس میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ، آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے جبکہ انہیں ایدھی ولیج میں سپرد خاک کیا گیا تھا