جمعہ, 29 نومبر 2024


ایم کیو ایم قائد کے معافی ناموں کی تفصیل

ایمزٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم قائد کی لندن سے بذریعہ ٹیلی فونک خطاب شرانگیزی کوئی نیا واقعہ نہیں۔ماضی میں بھی متعدد بار متحدہ قائد نے ملک اور سکیورٹی فورسز کے خلاف زہر اگلا۔کئی بار سخت تنقید پر انہوں نے اپنی تقاریر کی معافی بھی

مانگی تاہم آپے سے باہر ہو کر اشتعال انگیزی سے باز نہ آئے۔متحدہ قائد کی ملکی سلامتی اور اپنی ہی فورسز کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر سلسلہ طویل سے طویل ترہوتا رہا۔

11 مارچ 2015ء متحدہ قائد نے نائن زیرو پر چھاپہ مارنے والے رینجرز اہلکاروں کو کھلی دھمکی دی،بولے کہ یہ لوگ اب ہیں نہیں بلکہ تھے ہوجائیں گے۔30اپریل 2015ء ایم کیو ایم قائد نے آپے سے باہر ہو کر کراچی کے جوانوں کو پاکٹ منی بچا کر اسلحہ خریدنے کا مشورہ دے ڈالا تو ساتھ را سے مدد کی اپیل بھی کر دی۔14 جولائی2015 کو متحدہ قائد نے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی سندھ رینجرز کو کھلی دھمکیاں دیں اور نازیبا الفاظ استعمال کئے۔

جولائی 2015ء ایک اورمتنازع بیان داغا کہ کراچی کی سڑکوں پر جنگ ہوگی اور پاکستان صومالیہ بن جائے گا۔اور اب پیر کو متحدہ قائد کا میٹر پھر گھوما تو پریس کلب میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے کارکنوں کو میڈیا ہاؤسز پر چڑھائی کا حکم دے ڈالا۔ ایم کیو ایم قائد نے سخت تنقید پر کئی مرتبہ معافیاں مانگیں پراشتعال انگیزیوں سے پھر بھی نہیں رکتے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment