منگل, 26 نومبر 2024


ایم کیو ایم کے عارضی دفترپر رینجرزکادو بار چھاپہ

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں قائم ایم کیوایم کے عارضی دفتر پر رینجرز نے دو بار چھاپہ مارا،عارضی مرکز اور ایم کیوایم رہنماؤں کی تلاشی لی گئی، بغیر کسی گرفتاری کے رینجرز اہلکار واپس چلے گئے۔۔

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے بعد عارضی مرکز پر بھی رینجرز کا چھاپہ،بڑی تعداد میں رینجرز اہلکار پی آئی بی کالونی پہنچے،گھانچی لان میں قائم ایم کیوایم کے مرکز میں داخل ہوگئی،رینجرز اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا،موقع پر ایم کیوایم رہنما فاروق ستار، عامر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

رینجرز اہلکاروں سے فاروق ستار کی مکالمے بازی بھی ہوئی،رینجرز اہلکاروں نے عامر خان سمیت دیگر رہنماؤں کی تلاشی بھی لی اور ایم کیوایم کے عارضی مرکز پر اوپر سے نیچے تک کھنگال ڈالا۔

ذرائع کے مطابق،رینجرز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کے باعث چھاپہ مارااور واپس روانہ ہوگئی، لیکن کچھ دیر بعد رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور دوبارہ محاصرہ کیا۔

ایک بار پھر سرچ آپریشن کیا گیا،جس کے بعد بغیر کچھ لئے اور کسی گرفتاری کے رینجرز اہلکار روانہ ہوگئے ،اس سے قبل ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا،نائن زیرو سے متصل ایم پی اے ہاسٹل میں رینجرز داخل ہوئی اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا،رینجرز علاقے کا دورہ کرنے کے بعد موقع سے روانہ ہوگئی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment