منگل, 26 نومبر 2024


نریندر مودی کشمیریوں پر ظلم وستم کرکے ان کی آواز دبانا چاہتا ہے عمران خان


ایمز ٹی وی(کراچی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے اختلافات کرپشن پر ہیں،خارجہ پالیسی پر بھارت کے خلاف سب ایک ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو واضح پیغا م ہے کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

عمران خان نے کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کشمیریوں پر ظلم وستم کرکے ان کی آواز دبانا چاہتا ہے لیکن کشمیریو‌ں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا نیا پاکستان کے حوالے سے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو بھی نیا پاکستان بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے پاناما لیکس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پانامالیکس کا معاملہ ملکی ادارے ٹھیک کرنے کا معاملہ ہے،اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا ہم دھرنے اس لیے کررہے ہیں کہ ادارے انصاف فراہم نہیں کررہے۔

عمران خان کا کہنا تھا جب ملک کا وزیراعظم کرپٹ ہوتا ہے تو دوسرے کرپٹ لوگوں کو بچاتا ہے اور یہی وجہ کہ کوئی کرپٹ آدمی پکڑا نہیں جاتا۔

مزید پڑھیں: ایم کیوایم پاکستان کی اپنے بانی سے علیحدگی خوش آئند ہے،عمران خان

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی اپنے بانی سے علیحدگی خوش آئند ہ

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment