منگل, 26 نومبر 2024


مئیر کراچی وسیم اختر کی ضمانت پر فیصلہ آج ہوگا

ایمز ٹی وی(کراچی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کراچی کے میئر کی درخواست کے تین مقدمات میں فیصلہ انتیس ستمبر تک مؤخر کردیا، وسیم اختر کو انیس جولائی کو حراست میں لیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے 3 مقدمات میں وسیم اختر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو منتخب میئر کراچی وسیم اختر کی درخواست ضمانت کے تین مقدمات میں فیصلہ انتیس ستمبر تک مؤخر کردیا۔

اشتعال انگیز تقاریر کے معاملے پر عدالت میں ایک اور چالان پیش ہوا جس میں فاروق ستار،خواجہ اظہار الحق ،بانی ایم کیوایم سمیت چوبیس رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔

مقدمے میں وسیم اختر کو گرفتار ملزم ظاہر کیا گیا، وسیم اختر انیس جولائی کوانسداد دہشت گردی عدالت سے حراست میں لیا گیا۔ متحدہ رہنما کو ڈاکٹرعاصم کیس میں دہشت گردوں کے علاج معالجے میں معاونت کے مقدمہ میں ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔


واضح رہے کہ مئیر کراچی پر سانحہ بارہ مئی میں ملوث ہونے کابھی الزام ہے۔ وسیم اختر پر اقدام قتل ، ہنگامہ آرائی ، فائرنگ ، جلاؤ گھیراؤ اورتوڑ پھوڑ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

وسیم اخترسےسینٹرل جیل میں کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی کئی رپورٹ بھی منظرعام پر آچکی ہے۔ واضح رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف تھانہ ملیر اور سچل میں کل 39 مقدمات درج ہیں اور اب تک انہیں 26 مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment