اتوار, 24 نومبر 2024


کئی فٹ طویل چمگادڑیں سکھر میں داخل ،عوام میں خوف و ہراس

ایمز ٹی وی(سکھر) تفریحی مقامات پر بڑی چمگادڑوں نے ڈیرے ڈال لیے،سکھر کے عوام خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے، متعلقہ انتظامیہ نے کسی قسم کے احتیاطی اقداما ت نہیں کیے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے اہم تفریحی مقامات اور باغات پر کئی فٹ طویل و چوڑی چمگادڑوں نے ڈیرہ جما لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چمگادڑیں خیر پور سے سکھر آئی ہیں۔ سکھر میں تفریح گاہوں کے علاوہ بڑی چمگادڑوں نے دریائے سندھ کے کنارے درختوں پر بھی ڈیرے ڈال رکھے ہیں جن کی دل دہلانے والی آوازوں سے مکین ڈر جاتے ہیں۔ درختوں پر موجود چمگادڑیں نہ صرف باغات کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ علاقہ مکینوں میں بھی خوف و ہراس پھیلنے کا باعث بن رہی ہیں۔ دوسری جانب محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار سکھر شہر سے غائب ہیں جبکہ ورلڈ وائلڈ لائف فیڈریشن کے اہلکار بھی سکھر کے عوام کو صرف دلاسے دیتے ہیں کہ یہ چمگادڑیں انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتیں بلکہ یہ صرف پھل اور پتے کھاتی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment