اتوار, 24 نومبر 2024


حلیمہ قتل کیس ،ایک اور تاریخ دے دی گئی

ایمز ٹی وی (کراچی) عدالت نے تفتیشی افسر کو آخری مہلت دیتے ہوئے 14 اکتوبر کو طلب کر لیا اور کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کراچی کی مقامی عدالت نے حلیمہ قتل کیس میں ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں حلیمہ قتل کیس میں ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ ملزمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ سونیا کو پولیس رپورٹ میں بے گناہ قرار دیا گیا ہے ۔ ملزمہ جیل میں ہے اسکی تین سالہ بچی متاثر ہو رہی ہے ضمانت منظور کی جائے ۔ جووڈیشیل مجسٹریٹ نے ملزمہ سونیا کو بے گناہ قرار دینے کی رپورٹ مسترد کر دی تھی ۔ ایڈیشنل سیشن جج ملزمان پر فرد جرم عائد کر چکی ہے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آخری مہلت دیتے ہوئے 14 اکتوبر کو طلب کر لیا اور کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment