ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ ہائیکورٹ نے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ سندھ ہائی کورٹ میں رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ نیب نے جواب جمع کرا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ شرمیلا فاروقی سزا یافتہ ہیں کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتیں ۔ نیب قانون کے مطابق کارروائی کر رہا ہے ، درخواست مسترد کی جائے ۔ عدالت نے درخواست گزار کو نیب اور الیکشن کمیشن کے جواب پر الجواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ۔ نیب نے شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کیلئے اسٹیٹ بنک اور الیکشن کمیشن کو دوخط لکھے ہیں ۔ شرمیلا فاروقی کے وکیل نے کہا کہ شرمیلا فاروقی کی سزا 2001 میں پلی بار گین کی ذریعے ختم ہو گئی تھی ۔ پلی بار گین کی بعد نااہلی کی سزا قائم رہنے کا قانون دو ہزار کے بعد بنا جبکہ سزا اس سے پہلے ہوئی تھی ۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے شرمیلا فاروقی کے خلاف نیب اور الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے سے متعلق حکم امتناع برقراررکھا ۔