ایمز ٹی وی (سکھر) خواجہ سراؤں کی تنظیم صنم فقیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے بھارت کے خلاف گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر خواجہ سراؤں نے مودی اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ہم مودی کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر اس نے پاکستان کے خلاف کوئی حرکت کی تو بھارت کے خلاف پاکستان کے خواجہ سراء ہی کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام متحد ہیں اور وہ بھارت کی کسی بھی حرکت کا جواب دینے کی ہمت رکھتے ہیں۔ خواجہ سراؤں نے ناچ ناچ کر بھارتی حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔