پیر, 25 نومبر 2024


شام 7بجے کے بعد کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان


ایمزٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ انہوں نے ایك سسٹم وضع كرنے كا فیصلہ كیا ہے جس كے تحت كاروباری سرگرمیاں بشمول دكانوں پر كام صبح سے شام تك ہوگا اس طرح سے دكانیں اور ماركیٹیں كے كاروباری اوقات كار صبح سے شام تك ہوں گے۔

كراچی چیمبر آف كامرس كی تقریب سے خطاب كرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے كہا كہ انہوں نے پرانی عادتوں اور روایات كو ترك كركے بحیثیت وزیراعلیٰ صبح سویرے كام كرنے كا آغاز كیا اور اس كے بعد ان كی كابینہ كے اراكین اور بیوروكریسی نے اس كی تقلید كی اور اب كاروباری افراد اور تاجر حضرات بھی اس كی پیروی كرتے ہوئے اپنی دكانیں اور ماركیٹیں صبح 9 بجے كھولیں اور شام 6 تا 7 بجے تك بند كردیں۔ انہوں نے كہا كہ اس مقصد كے لیے مجھے آپ كے تعاون كی ضرورت ہے كیونكہ میں جانتا ہوں كہ اس حوالے سے اصل مزاحمت آپ كی طرف سے ہی سامنے آئے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شادی ہالز كے لیے مناسب اوقات كار اور ولیمہ، شادی كی تقریب میں ون ڈش كی روایت پالیسی كا بھی اعلان كیا۔ انہوں نے كہا كہ اس كا مقصد غریب لوگوں پر سے مالی بوجھ كو كم كرنا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے كہا كہ پروٹوكول میں یقین نہیں ركھتا، میں ایك سادہ طبعیت شخص ہوں اور سادگی كے ساتھ رہنے پر یقین ركھتا ہوں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment