ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائیکورٹ نے دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت چار ملزموں کی ضمانت منظور کر لی ۔
سندھ ہائیکورٹ میں دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے5,5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض پیپلز پارٹی کے سابق وزیر ڈاکٹر عاصم حسین ،انیس قائم خانی ، رﺅف صدیقی اور عثمان معظم کی ضمانت منظور کر لی ۔
پاناما لیکس تحقیقات :سپریم کورٹ نے وزیر اعظم ، عمران خان سمیت تمام فریقین کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی ، سماعت جمعرات تک ملتوی
عدالت نے حکم دیا کہ ملزم ماتحت عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہیں جا سکتے جبکہ ڈویژن بینچ نے ملزموں کو پاسپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔
عدالت نے انسداد دہشت گردی عدالت کو دو ماہ میں ملزمان کا ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی ۔عدالت نے حکم دیا کہ اگر ملزمان کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں ہیں توا نہیں فوری رہا کیا جائے