اتوار, 24 نومبر 2024


الطاف حسین امریکہ روانگی کی تیاری کر رہے ہیں،ندیم نصرت

ایمز ٹی وی(کراچی) بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) الطاف حسین امریکہ روانگی کی تیاری کر رہے ہیں


اور امریکی صدارتی انتخابات کے بعد جلد ہی وہاں روانہ ہو جائیں گے۔ نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پارٹی کے اہم رہنماءندیم نصرت نے الطاف حسین کی روانگی سے متعلق بتایا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیںبتایا کہ وہ کیسے اور کب امریکہ جائیں گے۔


الطاف حسین کی امریکہ روانگی کو ”سیاسی دورہ“ قرار دیا گیا ہے اور تین ہفتے تک امریکہ میں ہی مقیم رہیں جس دوران ان کی اہم حکومتی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں اور اس کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں میں لیکچر بھی دیں گے۔


الطاف حسین پر لندن میں بیٹھ کر پاکستان میں سیاست کرنے پر پابندی عائد ہے اور حکام ان کی پارٹی کے خلاف مسلسل پیش قدمی کر رہے ہیں۔ ان کے قریبی ساتھی بھی خود کو پارٹی سے علیحدہ کر چکے ہیں اور جبکہ وہ قتل اور بغاوت سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں اور اب انہیں پیسے کی کمی کا بھی سامنا ہے۔


ایم کیو ایم لندن کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد امریکہ کی حمایت حاصل کرنا اور پاکستانی حکومت پر بلاواسطہ دباﺅ ڈال کر پاکستان میں جماعت کے وفادار کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن رکوانے پر زور دینا ہے۔


ہفتے کے روز امریکہ سے برطانیہ پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے ندیم نصرت نے کہا کہ ”الطاف حسین کو کافی وقت سے امریکہ سے مسلسل دعوت مل رہی ہے۔ وہاں مقیم پارٹی ورکرز چاہتے ہیں کہ وہ رواں سال کے آخر میں امریکہ آئیں لیکن ان کا دورہ تاخیر کا شکار ہوا ہے۔“

جب ان سے سفر کیلئے الطاف حسین کی صحت سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ سفر کرنے کیلئے مکمل فٹ اور صحت یاب ہیں۔ ایم کیو ایم کے اندرونی ذرائع کے مطابق پارٹی نے فنڈ ریزنگ کی لیکن لندن پیسہ بھجوانے کے تمام راستے بند ہو چکے ہیں۔


ماہرین کا ماننا ہے کہ 23 اگست کو فاروق ستار کی جانب سے ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کے اعلان کے فیصلے سے الطاف حسین کو بہت دکھ پہنچا ہے۔ ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ ”وہ تنہاءمحسوس کرتے ہیں، پاکستانی قیادت جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو الطاف حسین کی جانب سے دئیے گئے پارٹی ٹکٹ پر اسمبلیوں میں پہنچے، نے ان کی حمایت کرنا چھوڑ دی ہے۔“


اگرچہ ایم کیو ایم لندن نے ڈاکٹر حسن ظفر عارف، مومن خان مومن اور امجد اللہ خان جیسے نئے چہروں کے ذریعے دوبارہ سے پاکستان کی مرکزی سیاست میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن حکام نے ان سب کو جیل بھیج کر اس کوشش کو بھی ناکام بنا دیا۔

’تمہاری زلف میں پہنچی تو حسن کہلائی وہ ،تیرگی جو مرے نامہءسیاہ میں تھی‘ پرویز رشید کا شیخ رشید کے بیان پر تبصرہ

ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کی قیادت اب بھی کراچی میں لوگوں سے رابطے میں ہے۔ پارٹی کے ایک ذرائع کے مطابق ندیم نصرت کراچی میں موجود الطاف حسین کے وفادار ورکرز کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور الطاف حسین کے امریکہ روانگی تک ثابت قدم رہنے کی ہدایت کی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment