جمعرات, 02 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


کراچی، ڈیفنس فیز 8 میں نا معلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

ایمزٹی وی (سیاسی) کراچی میں ڈیفنس کے علاقے فیز 8 میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز8 میں خیابان خالد پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت ثناء اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والا شخص سابق ریلوے ملازم اور نجی کمپنی میں سیکورٹی گارڈ تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخشانہ لگتا ہے پولیس مزید تحقیقات کرہی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment