جمعرات, 02 مئی 2024


عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ایمزٹی وی (کراچی) ربیع الاول کا مبارک مہینہ شروع ہوتے ہی عالم اسلام کی طرح کراچی میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں عرج پر پہنچ جاتی ہیں۔ عروس البلاد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ جیسے جیسے 12 ربیع الاول کی مبارک سعادت قریب آرہی ہے کراچی کے بازار سبز پرچموں سے بھر گئے ہیں اور فضاء نعتوں کی گونج سے معطر ہوتی جارہی ہے اور ہو بھی کیوں نہ، آخر جشن بھی تو ہے رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کا۔ شہری اس جشن کو منانے بڑے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبی کے سلسلے میں ہم گھروں اور محلہ کو سجاتے ہے۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی تیاریوں میں کسی سے کم نہیں۔ سبز عمامے اور پرچم ہرسو اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔ بچوں کا کہنا ہے کہ ہم نے جھنڈے بیجز اور مختلف چیزیں خریدی ہیں کیونکہ یہ ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں آمد کا جشن ہے۔ جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر عاشقان رسول خوشی سے جھوم رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 12 ربیع الاول کا دن ان کیلئے روز عید سے کم نہیں۔بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی عید میلاد نبی کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لے رہے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment