ایمز ٹی وی(کراچی)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں پڑھائی جانے والی تاریخ مسخ شدہ ہے۔ نصاب کو رول بیک کرنے کیلئے کئی قوتیں اب بھی کارفرما ہیں۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ چاروں صوبوں میں پڑھائی جانے وال تاریخ مسخ شدہ ہے، بنگلہ دیش کا قیام ایک تاریخی حقیقت ہے لیکن اسے ایک پیراگرف تک محدود کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں بیٹھ کر مرکزی کلچر کو نافذ نہیں کر سکتے، ہائیرایجوکیشن کمیشن اپنے آئینی کردار کو سمجھے