ایمز ٹی وی(کراچی) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے درگاہ شاہ نورانی دھماکے کے تناظر میں سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیے۔
وزیراعلی سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اورپولیس کے ساتھ رینجرز کی مدد بھی حاصل کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شاہ عبدالطیف بھٹائی،عبداللہ شاہ غازی،لعل شہباز قلندر،اور دیگر مزارات کی سیکیورٹی فوری طورپرسخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شاھ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پرعام تعطیل کابھی اعلان کیا گیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز درگاہ شاہ احمد نورانی کے احاطے میں دھماکے کے سبب 52 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔