ایمز ٹی وی(کراچی) وزیر اعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کاعلاج بیرون ملک سے کرانے کی منظوری دیدی ۔
وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹیچر کے تشدد سے مفلوج ہونے والے لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کو علاج کیلئے امریکا بھیجنے کی منظوری دیدی ہے اور اس حوالے سے محکمہ صحت کو بچے اور اس کے والد کا پاسپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔
سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ اس کے والد کو امریکا بھیجا جائے گا جبکہ وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو بچے کے علاج کیلئے رقم جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔
یاد رہے چند روز قبل میڈیکل بورڈ نے بچے کا علاج امریکا سے کرانے کی تجویز پیش کی تھی ۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بچے کی گردن کا نرخرہ ٹوٹ چکا ہے جس کا علاج امریکا میں ممکن ہے