ایمز ٹی وی(کراچی)نیو ایئر نائٹ کے موقع پر شہر قائد میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ۔
انتظامیہ نے کراچی میں نیو ایئر نائٹ کی مناسبت سے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے اور ساحل جانے پر پابندی عائد ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی پلان جاری کردیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو ساحل سمندر سے دور رکھنے کے لئے کنٹینرز بھی پہنچا دئے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کنٹینرزساحل پر آنے کی پابندی پر عملدر آمد کے لئے لگائے جائیں گے اورآج شام سی ویو جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا جائے گا۔
کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے ایک ہفتہ قبل نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے نیو ایئر نائٹ کو ساحل پر جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ سال نو کے موقع پر ساحل پر جمع ہونے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہوتا ہے۔
اس موقع پر شہریوں کو زحمت سے بچانے کے لئے ٹریفک پولیس نے بھی نیو ایئر نائٹ کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے اور اختر کالونی سے سی ویو کی طرف سفر نہیں کیا جا سکے گا۔
اختر کالونی اور کورنگی سے آنے والے ٹریفک کو شارع فیصل کی طرف موڑا جائے گا۔ کے پی ٹی پ±ل سے امریکی قونصلیٹ جانے والا روڈ رات 9بجے بند کر دیا جائے گا۔ بوٹ بیسن چورنگی سے بلاول چورنگی جانے والا روڈ بند رہے گا۔
اسی طرح بلاول چورنگی سے ہیلی پیڈ کی طرف جانے والا روڈ بھی بند رہے گا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے آنے والی بڑی گاڑیوں کو نیشنل ہائی وے کی طرف موڑا جائے گا۔