اتوار, 24 نومبر 2024


عامر خان کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں,بابر غوری


ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم کے رہنماءبابر غوری نے کہا ہے کہ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے میں میں بھی ان کے جواب میں بہت کچھ بتا سکتا ہوں لیکن لڑائی نہیں چاہتا،الزامات در الزامات کی سیاست کو اب بند ہونا چاہیے۔


عامر خان کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں،الزامات کی سیاست کرنے کی بجائے عدالتیں کھلی ہیں وہاں جائیں۔میں کراچی کے عوام کی خاطر خاموش ہوں،وہ پہلے ہی موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان جھوٹ کی سیاست سے بازرہے۔


عامر خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پربابرغوری کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ الزامات لگانے کی بجائے عوام کے مسئلوں کو حل کریں،اگر میں اتنا ہی برا ہوں تو ان کا میئر امریکا میں مجھ سے ملاقات کیوں کرتا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment