اتوار, 24 نومبر 2024


عامر خان آج بھی 1992 والاکردار دہرارہے ہیں،لندن رابطہ کمیٹی

ایمز ٹی وی(کراچی)ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عامر خان نے ہی 1992میں حقیقی پارٹی بنائی تھی،ان کی وجہ سے ہی بانی قائد کوجلا وطن ہونا پڑا۔


عامر خان کے بیان پرایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان تحریک کے کارکنوں کو ورغلا رہے ہیں،وہ آج بھی 1992 والاکردار دہرارہے ہیں۔عامر خان اگر حقیقی نہ بناتے تو ہزاروں کارکن شہید نہ ہوتے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءعامر خان کی جانب سے الزامات لگائے گئے تھے کہ ایم کیوایم والے غدارہیں،ہم اپنی قوم اورپاکستان کے غدارنہیں لیکن اب غداروں کے سرٹیفکیٹ لندن سے بھی بانٹے جا رہے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment