ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔ جاوید ہاشمی کا دماغی توازن درست نہیں، انہوں نے جھوٹ پلس بولا ہے۔ 2017ءانصاف کا سال ثابت ہو گا اور انصاف کا آغاز پانامہ سے ہو گا۔
عمران خان نے کہا کہ کراچی شہر 60 فیصد محصولات دیتا ہے لیکن یہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے جہاں عوام کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔ جب تک کراچی کے عوام احتجاج نہیں کریں گے، ان کو فرق نہیں پڑے گا۔ کراچی کے عوام کو اکٹھا کر کے بڑا مظاہرہ کریں گے اور انتظامیہ پر دباﺅ ڈالیں گے کیونکہ صاف کراچی لوگوں کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک فرنٹ مین ہے جس کے ذریعے سارا پیسہ لوٹا جا رہا ہے اور کراچی کا پیسہ لوٹ کر دبئی میں پراپرٹی خریدنے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ جب ملک کا سربراہ پیسہ چوری کرتا ہے تو پھر ماتحت کو بھی نہیں روکتا، پاکستان کا دیوالیہ نکل گیا ہے اور قرضوں پر گزارا ہو رہا ہے ۔ جب ایک گھر میں چوری ہوتی رہے گی تو اس کا دیوالیہ نکل ہی جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی ایسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی جس پر کرپشن کے مقدمات ہیں، ایسی جماعت کیساتھ پانامہ کے علاوہ کسی بات پر اتحاد نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 2017ءانصاف کا سال ہے اور اس کا آغاز ہو گا پانامہ سے ہو گا، میں پرامید ہوں کہ پسی ہوئی عوام کو انصاف ملے گا۔
ابھیشک نے ایشوریا رائے کو عمر رسیدہ قرار دیدیا ، فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار
جاوید ہاشمی کے بیان سے متعلق سوال کے جواب پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی عمر کے ایسے حصے میں آ گئے ہیں کہ اب ان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے جھوٹ نہیں بلکہ جھوٹ پلس بولا ہے۔ ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ 2017ءمیں آپ کی شادی کی خوشخبری ملے گی تو انہوں نے جواب دیا کہ میں ابھی اس طرح نہیں سوچ رہا۔