ایمزٹی وی(کراچی) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن ایسی چیز ہے جو ملک کو تباہ کردیتی ہے،بزنس مین ٹیکس دیتے ہوئے ڈرتے ہیں،جب ہماری حکومت آئے گی تو ہم ٹیکس ریٹ کم کرکے ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر میں ٹیکس نہیں دیتا تو میں کیسے امید کر سکتا ہوں کہ لوگ بھی دیںگے،اگر میں خود کرپشن کروں گا تو دوسروں کو بھی نہیں روک سکوں گا؟ٹیکس سے متعلق بلیک میلنگ بھی کی جاتی ہے،ٹیکس جمع کرانا مسئلہ نہیں ہے۔ملک کی معیشت بیمار ہے،پاکستان میں جو بھی بزنس مین آئے وہ پورے ملک کا سوچے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پارٹی لیڈرشپ پر مقدمے درج کیے ہوئے ہیں جبکہ ایک مخالف کےخلاف جھوٹی ایف آر تک نہیں کاٹی ۔ چھوٹوگینگ کے لیے حکومت کوفوج بلانی پڑتی ہے اور موٹوگینگ کے لیے کیاہوگاکچھ پتا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ اداروں سے غلط کام کراتے ہیں تو وہ اور 10غلط کام کرتے ہیں،نیب کے مطابق 12ارب روپے دن کی کرپشن ہے۔لوگوں کو احساس ذمے داری دلانے کی ضرورت ہے،بنگلا دیش کی ٹیکسٹائل بھی ہم سے آگے بڑھ چکی ہے۔1992کے اکنامک ریفارم کے بعد پاناما کی کمپنیاں خریدی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا سسٹم بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا بزنس آگے بڑھانے سے روکے گا۔