پیر, 25 نومبر 2024


شہر قائد میں پولیس ہر روز 2سے 3 گینگ پکڑتی ہے،اے ڈی خواجہ

ایمز ٹی وی(کراچی) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہی سٹریٹ کرائمز کی وارداتیں نہیں ہورہی ہیں،ایسا ہر جگہ ہوتا ہے۔پولیس روزانہ کی بنیاد پر شہر سے2گینگ پکڑتی ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں پولیس ہر روز کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں 2سے 3 گینگ پکڑتی ہے ۔اور جب انہیں عدالتوں میں پیش کیا جاتاہے۔تو وہاں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ملزمان کیخلاف ایک توگواہی کیلئے کوئی بھی سامنے نہیں آتا اور اوپر سے کیس بھی سست روی سے چلتے ہیں۔جس کانتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ملزمان کچھ دن بعد ضمانت پر رہا ہوکر باہر آجا تے ہیں اور پھر وارداتیں شروع کردیتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ کراچی کو کور کرنے کیلئے ایک لاکھ کیمرے درکار ہیں،جس کے کیلئے حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔شہر میں جو کیمرے لگے ہوئے وہ ناکافی ہیں۔ ان میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ وہ 2میگا پکسلز کے ہیں جن سے ملزمان کی شناخت میں بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات تو ملزمان کے چہرے برائے نام دکھائی دیتے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment