ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں9روپے فی لیٹر کے اضافے کااعلان کردیا ہے۔
ملک میں جہاں گیس اور بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،وہیں مہنگائی کے بے قابو جن نے ڈیری فارمز کا رخ کرلیا ہے۔کراچی کے ڈیری فارمرز نے دودھ 9روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 5جنوری سے ہوگا۔نئی قیمتوں کے تعین سے دودھ کی ہول سیل قیمت 80روپے فی لیٹر ہوگی۔جبکہ فی من دودھ 3100روپے ہو جائے گا۔صدر ڈیری فارمرز حاجی اختر نے کہاہے کہ دودھ کی قیمتیں گزشتہ چاربرس سے مستحکم تھیں ان میں کسی قسم کااضافہ نہیں کیاگیا تھا۔
رابطہ کرنے پر کمشنر کراچی اعجاز خان کا کہنا تھا کہ دودھ فروشوں کو من مانی نہیں کرنے دی جائے گی، آج صبح سے دودھ مناسب داموں پر دستیاب ہوگا جبکہ زائد قیمت پر دودھ بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی